پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانگی کے لیے تیار

01 دسمبر, 2025 17:21

پاکستان نے سری لنکا میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ یہ ٹیم اس سے قبل ترکیہ میں آنے والی تباہ کن آفت کے دوران بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے چکی ہے اور عالمی معیار کی تربیت یافتہ فورس سمجھی جاتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے سری لنکا بھیجے جانے والے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے 100 ٹن وزنی کارگو طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بھارت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی اس پرواز کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

طیاروں کی روانگی بھی بھارتی فضائی حدود کی بندش سے مشروط ہونے کے باعث سست روی کاشکار ہے، بھارتی فضائیہ حدود کی بندش سے 100 ٹن امدادی سامان بحری راستے سے 8 دن میں سری لنکا پہنچے گا سامان میں ریسکیو، کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔

 پاک بحریہ کا پی این ایس سیف امدادی سرگرمیوں میں پہلے ہی مصروف عمل ہے، رکاوٹوں کے باوجود پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا، بھارتی حکومت کی ناگہانی صورتحال میں فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ انسان دشمنی کی بڑی مثال ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔