نیپا کے قریب 3 سالہ ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
نیپا کے قریب 3 سالہ ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
کراچی کے علاقے نیپا کے قریب 3 سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر افسوسناک ہلاکت کے معاملے پر گلشن اقبال ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جو بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کی حدود میں آتا ہے۔
یہ تحقیقاتی رپورٹ ٹی ایم سی گلشن اقبال کے میونسپل کمشنر نے تیار کی اور اسے محکمہ بلدیات کے ریجنل ڈائریکٹر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دائرہ اختیار اور محکمانہ ذمہ داریوں کی تصدیق کے بعد ٹی ایم سی گلشن اقبال کو حادثے سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم سی گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انتظامی کنٹرول میں شامل نہیں۔
مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی روڈ کے ساتھ بی آر ٹی پروجیکٹ اور کے فور پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں اور ان منصوبوں پر کام متعلقہ ایگزیکٹو ایجنسیاں انجام دے رہی ہیں۔
رپورٹ میں سیوریج کی مین لائن کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دائرہ اختیار میں قرار دیا گیا ہے۔
تحقیقی دستاویز کے مطابق، ترقیاتی کام اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی ذمہ داری ٹی ایم سی گلشن اقبال کے بجائے دیگر متعلقہ محکموں کے پاس ہے، لہٰذا واقعہ کا تعلق ٹی ایم سی سے نہیں بنتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









