منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بنوں میں دہشتگرد حملے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

02 دسمبر, 2025 12:18

بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرستان کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ فلور ملز کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس اہلکار سنبھل نہ سکے۔

پولیس کے مطابق ممش خیل میں ملزمان کی قافلے پر حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سمیت 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد گاڑی کو بھی آگ لگا دی، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔