منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سردی، بارش اور برفباری؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

02 دسمبر, 2025 11:38

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں موسم مزید ٹھنڈا اور خشک رہے گا۔ زیادہ تر علاقوں میں دن کے اوقات میں خنکی بڑھے گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سخت سردی پڑے گی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی شہروں میں دھند اور اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔ ٹریفک اور فضائی سفر کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسکردو آج بھی سب سے سرد مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا۔ گلگت بلتستان اور قلات میں منفی چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی۔ سرد ہوائیں چلتی رہیں گی جس سے موسم مزید ٹھنڈا محسوس ہوگا۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پانچ دسمبر سے نئی ویسٹرن ڈسٹربنس کی آمد کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کچھ مقامات پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

چھ دسمبر کو بارش اور برفباری میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ سات دسمبر کو بھی گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکانات موجود ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرم کپڑوں کا استعمال بڑھائیں اور سفر سے پہلے موسمی صورتِ حال ضرور چیک کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔