استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے قوانین میں تبدیلی پر غور
اسلام آباد: حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے موجودہ اسکیموں میں اصلاحات کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اس تجویز کے تحت پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کرنے جبکہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیمز کو سخت بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے سامنے پیش کی ہے۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم ختم کی جائے، جبکہ دیگر دو اسکیموں کے تحت غلط استعمال روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت بنانے کے مختلف آپشنز زیرِ غور ہیں، حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








