ایف سی دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیرداخلہ
FC playing a key role in anti-terrorism operations, says Interior Minister
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریڈ میں شرکت کی اور معائنہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورس اپنے ورثے، روایات اور کردار کے باعث ہمیشہ نمایاں رہی ہے، آپ کی جسمانی تربیت ظاہر کرتی ہے آپ منظم اور پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے، ایف سی نے ہمیشہ بدلتے ملکی حالات اور سیکیورٹی چیلنجز کے مطابق خود کو ڈھالا، ایف سی دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








