منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان، ترکیہ برادرانہ تعلقات کو تاریخی اور گہرے روابط پر مبنی قرار دیدیا

02 دسمبر, 2025 17:30

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان، ترکیہ برادرانہ تعلقات کو تاریخی اور گہرے روابط پر مبنی قرار دیدیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر توانائی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اسٹریٹجک اشتراک پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک، ترکیہ توانائی تعاون میں توسیع پر اتفاق کیا گیا، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے پر گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے خطے کے استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان، ترکیہ برادرانہ تعلقات کو تاریخی اور گہرے روابط پر مبنی قرار دیا، اور پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، البارسلان بائرک تار نے پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سراہا، اس کے علاوہ ملاقات میں پائیدار ترقی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔