"اگر ہمت ہے تو گورنر راج نافذ کر کے دکھائیں”، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا گورنر راج کے امکان پر ردِعمل

حقوق پر ڈاکا قبول نہیں، قوم کا لیڈر بلاجواز جیل میں نہیں رہ سکتا: وزیراعلیٰ کےپی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے کسی بھی امکان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو گورنر راج نافذ کر کے دکھائیں، ہم کسی دباؤ یا دھمکی سے نہیں ڈرتے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا اثر و رسوخ قائم ہے، اس لیے کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان برقرار ہے اور بند کمروں کی پالیسیاں نافذ کرنے والوں کو اس کا ادراک ہونا چاہیے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی واضح کیا تھا کہ انہیں خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











