منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر؛ حکومت کا بڑا اعلان

02 دسمبر, 2025 16:04

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج کئی اہم مسائل پر بات ہوئی۔ ارکان اسمبلی نے سرکاری نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار کے بارے میں اہم نکات اٹھائے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کی عمر کی حد میں جہاں تک ممکن تھا نرمی کی ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پہلے بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر چکا ہے۔ اسی لیے پی سی بی کو چاہیے کہ شہر کے اسٹیڈیم کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ بات کرنی چاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اس قرارداد کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی اس سلسلے میں پی سی بی سے بات کر چکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس موضوع پر دوبارہ مثبت پیش رفت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں کرکٹ کی واپسی سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔