منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

02 دسمبر, 2025 15:54

لاہور میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید نے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد اب ہیلمٹ پہن رہی ہے، جو خوش آئند تبدیلی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موٹرسائیکل سوار بائیں لین میں سفر کریں اور ون وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں میں پانچ ہزار سے زائد ہیلمٹ مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق برسوں آگاہی مہم چلائی گئی، لیکن اب سختی کے اثرات دو دن میں پورے پنجاب میں واضح نظر آئے ہیں۔

اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک نظام میں طویل عرصے سے بے ضابطگیاں موجود تھیں۔ غلط پارکنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کے باہر گاڑیاں غلط جگہ کھڑی کر دی جاتی ہیں، جبکہ الزام ہمیشہ ٹریفک پولیس پر لگا دیا جاتا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق تمام ٹریفک جرمانے اپڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف اب صرف جرمانہ نہیں، بلکہ ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ورنہ خلاف ورزی پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔