نواز شریف کا چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثنااللہ
نواز شریف کا چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ تاثر بالکل غلط ہے، نواز شریف نے کبھی بھی اس معاملے پر کوئی منفی تبصرہ نہیں کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کی باتیں غلط پس منظر میں پیش کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی گفتگو کسی اور موضوع سے متعلق تھی اور جو آئینی ترامیم کی گئیں وہ پارٹی کے سربراہ کی منظوری کے بغیر ممکن ہی نہیں تھیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ کسی بھی نئے ادارے کے قیام یا نوٹیفکیشن کے عمل میں غور و فکر ضروری ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ CDF ایک نیا اور اہم ادارہ ہوگا اور اس کا نوٹیفکیشن جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا وقت ضروری ہوگا، اتنا وقت دیا جائے گا تاکہ تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کو مکمل طور پر دیکھا جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نوٹیفکیشن کے بعد اس ادارے کی مدت پانچ سال ہوگی، جو آئینی ترامیم کے مطابق ہوگی۔
پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر کسی نے احتجاج یا دھمکی کے ساتھ قانون کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، تو اس کا جواب بھی قانون کے مطابق دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد کو پہلے معاملے کو سمجھ کر پیش آنا چاہیے تھا، اور وہ خود اس ملاقات میں موجود تھے، لیکن وزیراعلیٰ کی دھمکی کے بعد ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










