مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جارہا، محسن نقوی
مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جارہا، محسن نقوی
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جارہا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے تیز رفتار امیگریشن سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے عمل کے بارے میں ان سے سوالات کیے، مسافروں نے امیگریشن کے تیز اور مؤثر عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے عملے کی تعریف کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا، جبکہ نامکمل یا جعلی دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ امیگریشن کا عمل صرف دو منٹ میں مکمل ہو گیا، جس پر وزیر داخلہ نے بھی مسافروں سے گفتگو کی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر امیگریشن سسٹم کی مزید بہتری اور مسافروں کے سہولت کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







