چار نسلوں سے ہمارے خاندان کا یو اے ای سے خصوصی تعلق ہے، صدر آصف علی زرداری
چار نسلوں سے ہمارے خاندان کا یو اے ای سے خصوصی تعلق ہے، صدر آصف علی زرداری
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چار نسلوں سے ہمارے خاندان کا یو اے ای سے خصوصی تعلق ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کے موقع پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی، برادرانہ اور قریبی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں متحدہ عرب امارات کو تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک – امارات تعلقات مشترکہ مذہب، باہمی اعتماد اور نسلوں سے چلے آنے والے خاندانی رشتوں پر قائم ہیں۔
صدر نے بتایا کہ چار نسلوں سے ان کے خاندان کے یو اے ای کے ساتھ خصوصی روابط رہے ہیں، بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری ایام امارات میں گزارے، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مشکل حالات میں وہاں جلاوطنی اختیار کی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ان کی بیٹی بھی یو اے ای کو اپنا گھر بنا چکی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے اماراتی قیادت کے ساتھ دیرینہ، مثالی اور گرم جوش تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے یو اے ای کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









