پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری گھر پر راکٹ حملہ؛ 2 معصوم بچے زخمی
Rocket attack on a civilian house by terrorists in Panjgur; 2 innocent children injured
پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری گھر پر راکٹ حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں ایک گھر کو نشانہ بنا کر راکٹ حملہ کیا۔ مذکورہ گھر حاجی ظفر سسولی کا بتایا جاتا ہے، جہاں پر لگاتار 2راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2کم سن بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ افسوسناک واقعہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا، حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا، راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور شواہد اکھٹے کرنے اور تفتیش کا عمل جاری کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، اور دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








