منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

02 دسمبر, 2025 13:07

وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور 26 دسمبر کو کرسچن ملازمین کے لیے کرسمس کی چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولادت کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

اسی طرح مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیشِ نظر 26 دسمبر کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں کرسچن ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مذہبی اور تہوار کی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام ہر سال کی روایات کے مطابق کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2025 کے لیے حکومت نے 5 فروری سے 25 دسمبر تک مجموعی طور پر 11 سرکاری چھٹیوں کا اعلان بھی کیا تھا۔

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اس سال 9 نومبر کو یومِ اقبال، اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس کی چھٹیاں ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔