پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ایئر چیف مارشل
We will never allow any threat to Pakistan’s integrity, says Air Chief Marshal
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا، کیڈٹس نے پریڈ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور ملکی دفاع سے متعلق روایتی عزم کا اظہار کیا۔
گریجویشن پریڈ میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے مجموعی طور پر166کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، پاس آؤٹ ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے 136اور سعودی فضائیہ کے 20 کیڈٹس شامل ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں 151جی ڈی پی،97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، 10ویں نیوی گیشن الفا،28ویں ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور11لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 134ویں کومبیٹ سپورٹ اور 98ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سعودی کیڈٹس کو بھی پاسنگ آؤٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس ہماراسرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ فضائی حدود کے رکھوالے ہیں، خود کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کریں گے، اللہ کا شکر ہے پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی ہے، بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، پاک فضائیہ نے سائبر وارفیئر میں اپنی برتری ثابت کی، پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دشمن کے جدید ترین طیاروں کو پاک فضائیہ نے مارگرایا، رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفرثابت ہوئی، دشمن کی ہر حرکت کو پاک فضائیہ نے لمحوں میں مانیٹر کیا، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگرثابت ہوتے ہیں، آج کی جدید دنیا میں پاک فضائیہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔
ایئر چیف مارشل نے کہا کہ معرکہ حق میں ہماری صلاحیت اور تیاری دنیا نے دیکھ لی، ہم نے کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی حاصل کی، پاک فضائیہ کے اثاثے بہترین اور مضبوط ہیں، ہم کثیر الجہتی آپریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ کی تربیت اور جذبہ پاک فضائیہ کی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان، ہر افسر ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ہم ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں، پاکستان عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق میں قائدانہ کرداراداکیا، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن کیلئے کردارادا کررہاہے، اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو چیلنج کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









