بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

مفتی منیب الرحمان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

03 دسمبر, 2025 10:15

معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق مفتی منیب الرحمان چند روز سے ڈینگی وائرس میں مبتلا تھے، جس کے بعد اچانک طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے تشویشناک حالت کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کردیا۔

ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔