بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم اقدام

03 دسمبر, 2025 13:56

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کی شمولیت بڑھانے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

 چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ معذور افراد معاشرے کا ایک قابل احترام اور اہم حصہ ہیں اور انہیں تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی معذور افراد کی فلاح و بہبود اور معاشی شمولیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنا سماجی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ اس ضمن میں پروگرام نے پی ایم ٹی اسکور کی حد کو 32 سے بڑھا کر 37 کر دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معذور افراد اس کے دائرہ کار میں شامل ہو سکیں۔

چیئرپرسن نے یہ بھی عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی بی آئی ایس پی کے ذریعے ملک کے تمام معذور افراد کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد غربت میں کمی، معاشی استحکام اور خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔