ڈی آئی خان؛ پولیس موبائل پر بم دھماکا، 3 اہلکار شہید

Dera Ismail Khan: Bomb blast on police mobile, 3 officers killed
ڈی آئی خان میں پنیالہ پولیس کی حدود میں پولیس موبائل پر بم دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل پر بم دھماکے سے 3پولیس اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔
پولیس کے مطابق شہداء میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، اور شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کے پی پولیس کی عظیم قربانیوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرارواقعی سزا دلوائی جائے۔
وزیرداخلہ کی ڈی آئی خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ڈی آئی خان بم دھماکے کی مذمت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شہید پولیس اہلکاروں کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، امن دشمن عناصر ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، صوبائی حکومت اپنی بہادر پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










