گٹر میں گر کر جاں بحق ابراہیم کے والد حکومت سے مایوس، کھلے گٹروں کے ڈھکن خود لگوانے کا اعلان
Ibrahim Father's Heartbreaking Promise After Losing 3-Year-Old Son
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کے والد نے حکومت سے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے معصوم بیٹے کی موت کے بعد انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ خود گٹروں کے ڈھکن لگوائیں گے تاکہ کسی دوسرے گھر کا چراغ نہ بجھے۔
بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم کے والد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ "میں کس سے فریاد کروں؟ میرا بیٹا واپس نہیں آئے گا۔ جن لوگوں نے یہ ذمہ داری نبھانی تھی وہ وہاں موجود ہی نہ تھے۔”
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی لاش 14 سے 15 گھنٹے تک پانی میں رہی، لیکن کوئی بھی بروقت مدد کے لیے نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کھلے مین ہولز کو بند نہیں کر سکتی تو وہ خود شہریوں کی مدد کریں گے۔
ابراہیم کے والد نے کہا کہ لوگ ان سے رابطہ کریں، اگر کسی کے گھر کے سامنے مین ہول کھلا ہے تو وہ جا کر اس کا ڈھکن لگوا دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ شہر کے تمام ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے باہر اگر مین ہول کھلے ملے تو وہ وہاں بھی ڈھکن لگانے کا انتظام کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








