بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ

03 دسمبر, 2025 10:34

کراچی میں سردی نے زور پکڑ لیا ہے اور شہر بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ گر گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات موسمِ سرما کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو اس سیزن کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ٹھنڈ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

شاہراہِ فیصل پر درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماڑی پور میں بھی پارہ 13.5 ڈگری تک نیچے آگیا۔ بن قاسم ٹاؤن میں سب سے زیادہ ٹھنڈ محسوس کی گئی جہاں رات کے وقت درجہ حرارت 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید ٹھنڈ بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔