بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف لوٹھانی پر قاتلانہ حملہ

03 دسمبر, 2025 14:25

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف لوٹھانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل درابن کلاں میں سابق تحصیل ممبر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف لوٹھانی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔

 پولیس کے مطابق حملے میں آصف لوٹھانی زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آصف لوٹھانی اس وقت اپنے گھر کے حجرے میں موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔