تحریک انصاف نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے، فیصل واوڈا
Senator Faisal Vawda Big Statement on PTI Protest
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ اگر پی ٹی آئی نے سخت راستہ اختیار کیا تو حکومت بھی گورنر راج کے نفاذ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں اشتعال پھیلائیں گی تو پھر نظام ان کو آزادی سے کام نہیں کرنے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی منصوبہ بندی مکمل ہے اور فیصلہ کرنے والوں نے تمام پہلو دیکھ لیے ہیں۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی سے اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار کروڑ حامی ہونے کا دعویٰ کرنے والی جماعت اتنے لوگ میدان میں نہیں لا رہی۔
واوڈا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو پولیس افسر کی شہادت کے بعد لواحقین سے ملنا چاہیے تھا، لیکن وہ امریکا کے حکام سے ملاقات کرتے رہے، حالانکہ ان کے قائد نے امریکا کی غلامی نہ منظور کا نعرہ لگایا تھا۔
فیصل واوڈا کے مطابق سیاسی ماحول میں تناؤ بڑھ رہا ہے اور اگر پی ٹی آئی اپنے بیانات اور رویے میں نرمی نہ لائی تو حالات مزید سخت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام اسی وقت آئے گا جب سیاسی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









