جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

کراچی میں 6 سالہ معصوم بچے پر مدرسے کے قاری نے وحشیانہ تشدد کر کے سر کی ہڈی توڑ دی

04 دسمبر, 2025 09:45

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک مدرسے کے استاد نے 6 سالہ طالبعلم پر شدید تشدد کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں پیش آنے والے واقعے میں اللہ بچایا ولد منظور احمد نامی استاد نے کمسن طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کیا، جس کے نتیجے میں بچے کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت نازک ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔