جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

کشیدگی کم کرنے کی کوششیں ناکام، پاک افغان مذاکرات بغیر پیش رفت ختم

04 دسمبر, 2025 08:40

ریاض: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں تناؤ کم کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، تاہم دونوں ممالک نے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ بات چیت قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں جاری سفارتی سلسلے کا حصہ تھی، جس کا مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنا ہے۔

ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں کسی طویل مدتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم خیر سگالی کے طور پر فائر بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوحہ میں طے ہونے والی ابتدائی جنگ بندی اب بھی بڑی حد تک قائم ہے، لیکن گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والی ملاقاتوں میں بھی مستقل میکانزم تشکیل نہیں پا سکا تھا۔

تازہ مذاکرات سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کے تحت منعقد ہوئے۔

یاد رہے کہ اکتوبر کی جھڑپوں میں کئی افراد جان سے گئے تھے، جس کے بعد پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ افغان طالبان تحریری طور پر یقین دہانی کرائیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔ افغان حکام اب تک اس مطالبے پر رضامند نہیں ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔