اقتدار کی ہوس میں دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی کی جا رہی ہے، خواجہ آصف
اقتدار کی ہوس میں دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی کی جا رہی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے لوگ اس حد تک ڈیسپریٹ ہو چکے ہیں کہ دشمن کی گود میں بیٹھ کر بھی وطن دشمنی سے باز نہیں آتے۔
خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں بھارتی بیانیے کا سہارا لینے والے عناصر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلائی مشین بند ہے، اس لیے بھارتی میڈیا کی پناہ لی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان کے اندر لڑیں، دشمن ملک کے میڈیا یا سرزمین پر بیٹھ کر نہیں۔
وزیر دفاع نے ماضی کی جنگوں میں پاک فوج کی کارکردگی یاد دلاتے ہوئے کہا اسی فیلڈ مارشل، اسی ایئر فورس اور اسی نیوی کی قیادت میں ہم نے ہندوستان کو پھینٹی لگائی تھی۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 7 جہازوں کی بات ٹرمپ نے 61 مرتبہ کہہ کر مودی کی آتما رول دی تھی۔
انہوں نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ وہ عناصر بھی بین ہوں گے جو آج ان کے بیانیے کا حصہ بن رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے سیاسی رہنماؤں سے ظرف اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملکی سیاست کو دشمن کے ہاتھوں میں نہ کھیلنے دیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









