حکومت نے اقوام متحدہ کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی

حکومت نے اقوام متحدہ کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی
اسلام آباد: حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے راستہ کھول دیا ہے، یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز کو خط لکھ کر امدادی اداروں کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایات جاری کی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں خوراک کے کنٹینرز، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات، اور تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے تعلیمی کٹس والے کنٹینرز کی کلیئرنس دی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروری سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔
یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے جیسے ادارے اب مرحلہ وار اپنی امدادی سرگرمیاں افغانستان میں جاری رکھ سکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












