کراچی: نیپا حادثے کے بعد ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو معطل کر دیا گیا
کراچی: نیپا حادثے کے بعد ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو معطل کر دیا گیا
کراچی میں نیپا چورنگی واقعے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ابرار احمد جعفر کو محکمہ سروسز کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو عارضی طور پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی اس واقعے کے بعد کی گئی ہے جس میں نیپا چورنگی پر ایک مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کی موت ہو گئی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر واقعے میں کوتاہی برتنے والے 5 افسران کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔
معطل کیے گئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی تھی کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









