بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے معاشی تعاون کی نئی راہیں کھیلیں گی، وزیراعظم

04 دسمبر, 2025 12:45

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے معاشی تعاون کی نئی راہیں کھیلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر ژاپاروف کی موجودگی میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کا تبادلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں وزارتِ تجارت اور کرغزستان کی وزارت معیشت، پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشتیں شامل تھیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے کان کنی، جیو سائنسز، توانائی، سیاحت، زراعت، الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج، پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال اور سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغزستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کرغزستان کا یہ دورہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مذاکرات میں توانائی، تجارت، روڈ اور مواصلات کے شعبے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر اہم موضوعات پر بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغزستان بزنس فورم معاشی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا اور دوطرفہ تجارتی حجم کو اگلے دو سال میں 15 ملین سے 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

صدر کرغزستان صدر ژاپاروف نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور انہوں نے بھرپور مہمان نوازی اور شاندار استقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں کرغزستان کا اہم شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، مواصلات، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔

صدر ژاپاروف نے خاص طور پر کاسا 1000 منصوبے کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم قرار دیا اور معاشی استحکام و ترقی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔