بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کر دی

04 دسمبر, 2025 15:24

حکومت پاکستان نے برطانیہ سے سابق مشیر شہزاد اکبر اور یوٹیوبر عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔

درخواست وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو براہِ راست ملاقات میں پیش کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک—برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور مختلف مشترکہ مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے دونوں افراد کے حوالگی سے متعلق مکمل کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ پاکستان میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

محسن نقوی نے برطانوی سفیر کو ان پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی شواہد فراہم کیے جو بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہارِ رائے کی حامی ہے، لیکن جھوٹی خبریں اور فیک نیریٹیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ بنتے ہیں اور پاکستان بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔