بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کا 54 واں یومِ شہادت

05 دسمبر, 2025 10:54

آج میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کے 54 ویں یوم شہادت کے موقع پر مسلح افواج نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے میجر اکرم شہید کی لازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر محمد اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں غیر معمولی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا، انہیں 3 دسمبر 1971 کو دشمن کے مورچوں پر فیصلہ کن حملہ کرنے کا حکم دیا گیا، جس پر انہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے تین ٹینک تباہ کیے۔ دشمن کے شدید حملوں کے باوجود میجر اکرم بہادری سے لڑتے رہے اور شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید نے 5 دسمبر 1971 کو اپنی جان قربان کر دی اور پاکستان کی آزادی اور دفاع کے لیے لازوال قربانی دی۔ آج مسلح افواج نے ان کی شجاعت اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی دفاع کے لیے ان کے مثالی کردار کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔