بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر آگئی

05 دسمبر, 2025 11:25

پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صرف 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 7 ہزار شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سروسز سے فائدہ اٹھایا۔ یہ اضافہ گزشتہ معمول سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ پہلے روزانہ تقریباً 25 سے 28 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوتے تھے، لیکن اب ان اعداد و شمار میں 629 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔ تقریباً 28 ہزار 800 شہریوں نے باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اسی طرح 78 ہزار سے زیادہ شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔ مزید یہ کہ 15 ہزار سے زائد افراد نے اپنے گمشدہ لائسنس دوبارہ بنوائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ سخت قوانین سے لوگوں میں ذمہ داری کا احساس بڑھا ہے۔ اس وجہ سے لائسنس سینٹرز پر رش بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ طویل قطاروں سے بچنے کیلئے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کا استعمال کریں۔ اس سے وقت بھی بچے گا اور عمل بھی آسان ہو جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔