آئی جی سندھ کی بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر لائسنس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

Car owners beware!!! Major restriction imposed
آئی جی سندھ نے بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر لائسنس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی نے سندھ پولیس کو 35 روز میں دوسرا مراسلہ جاری کردیا ہے، آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیا لائسنس اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیاں چلائی جارہی ہیں، ایسی تمام گاڑیوں اور ڈرائیورز کی نشاندہی کی جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، قانون پرعملدرآمد کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کتنی گاڑیاں ضبط ، مقدمات درج اور گرفتاریاں کی گئیں؟ روزانہ صبح 10 بجے آئی جی آپریشن روم کو ای میل پر رپورٹ دی جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلا مراسلہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










