چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا؛ فیلڈ مارشل

قومی سلامتی کو خطرات سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،فیلڈ مارشل
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے اور سب آپ کے سامنے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اورپاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) مقرر کرنے کی وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری پر دستخط کر دیے۔
اس طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں، ان کی مدتِ ملازمت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فوری تعیناتی کی سمری ایوانِ صدر بھجوائی تھی، جس کی صدر نے منظوری دے دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










