موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Big news for motorway travelers; government announces major decision
ملک بھر کی موٹرویز کے ریسٹ ایریاز اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے جامع لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں جائزہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ تمام موٹرویز پر یکساں معیار کے بہترین واش رومز اور ریسٹ ایریاز فراہم کیے جائیں۔ مسافروں کو وضو، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات آسانی سے دستیاب ہونی چاہئیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کا نظام مضبوط بنایا جائے اور ریکارڈنگ کے کام کو آؤٹ سورس کیا جائے۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ این ایچ اے کے افسران کو اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس ہونا چاہیے اور اختیارات کی واضح تقسیم کے ساتھ موثر لائحہ عمل بنایا جائے۔ جو افسر کام میں غفلت برتے گا اسے بلا امتیاز عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ این ایچ اے کو اپنے ڈیش بورڈ کے ذریعے سینٹرل مانیٹرنگ بھی یقینی بنانی ہوگی۔
اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز پر غیرقانونی بل بورڈز اور اشتہارات ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سڑکوں کی خوبصورتی، صفائی اور گرین ایریاز کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور این ایچ اے سے ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










