فیصل واوڈا کا 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

فیلڈ مارشل کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے احتساب کی بنیاد اپنے ادارے سے رکھی، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پیر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے افراد اور 9 مئی کے کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے یہ پیغام دے رہے تھے کہ پی ٹی آئی ایک منصوبہ بندی کے تحت ایسی سرگرمیاں کر رہی ہے، جس کا مقصد سیاسی تصادم اور انتشار پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کے اقدامات سے بعض افراد کو سیاسی شہید بنانے اور گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف پابندی، نااہلی اور دیگر قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے متعلقہ کارروائیوں کے آغاز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر قانون نافذ ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










