بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

پی ٹی آئی کے رویے نے ملکی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا، طلال چوہدری

06 دسمبر, 2025 09:30

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رویے نے ملکی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے خلاف اقدامات کیے ہیں اور اب یہ سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہر ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کی اور ان کے رویے سے ملکی استحکام خطرے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے کچھ حلقوں نے پہلے ہی پی ٹی آئی کے بانی کے کردار پر تحفظات ظاہر کیے تھے اور حکومت اب اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، اور دہشت گردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملے کیے ہیں۔ ان کا اشارہ کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ روابط کی جانب بھی تھا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرے گی اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔