سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

Security forces conduct operations in Balochistan, 41 terrorists killed
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹانک میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں کی گئی کارروائی میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










