پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے، رانا ثنا اللہ کا دو ٹوک اعلان

مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی ہی رکاوٹ ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ سیاسی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے امکانات اب ختم ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تازہ ٹوئٹ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیان کے بعد لگتا ہے کہ سیاسی دراڑ مزید گہری ہوگئی ہے اور معاملہ بہتری کی بجائے خرابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایوان میں بیٹھ کر مذاکرات کی پیشکش ضرور کی تھی، اور وہ پیشکش واپس نہیں لی گئی، تاہم حالات نے بات چیت کی گنجائش کم کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










