بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر کبھی ریڈ لائن عبور نہیں کی، خواجہ آصف

06 دسمبر, 2025 09:58

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر کبھی ریڈ لائن عبور نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت ہمیشہ پاکستان اور فوج کے خلاف بیانات دینے میں پیش پیش رہی، جبکہ کسی بھی موقع پر اس کی مذمت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے رہے، مگر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے رہے، پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دل سے اپنانے میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے برعکس، ان کی جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں ہوئے اور فوج پر تنقید کرتے ہوئے بھی کسی ریڈ لائن کو عبور نہیں کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھارتی میڈیا کو کبھی انٹرویو نہیں دیا، جبکہ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کے بھارتی میڈیا سے رابطے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئے۔

وفاقی وزیر دفاع نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی کہا کہ ان کے دور میں پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی بیان یا بھارتی میڈیا انٹرویو کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی دشمن کی کارروائیوں سے بھی بدتر ہے اور اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خلاف مؤثر جنگ نہیں لڑ رہے اور پی ٹی آئی کی قیادت اپنی جماعت کے مخالفانہ بیانات کے لیے بیرسٹر گوہر سے باتیں کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔