بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

سردیوں میں گیس دستیابی کے اوقات جاری؛ کھانے پکانے کا شیڈول نوٹ کرلیں

06 دسمبر, 2025 11:02

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے موسمِ سرما کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی کے باعث اب گھریلو صارفین کو روزانہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ حالیہ گیس قلت کے باعث کیا گیا ہے، تاکہ دن کے اہم اوقات میں گھروں کو کم از کم پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا سکے۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ لوڈ مینجمنٹ کا یہ نیا پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ادارے کی پوری کوشش تھی کہ گھریلو صارفین کو گیس بندش سے بچایا جائے، مگر ملک میں گیس پیداوار میں اچانک کمی آنے سے رات کے اوقات میں بندش ضروری ہو گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس بار سی این جی سیکٹر پر بھی سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔ ہفتہ وار بندش اور محدود سپلائی جیسے اقدامات کا مقصد صنعتی اور گھریلو ضروریات کو ترجیح دینا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔