بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

عمران خان سے ملاقات پر پابندی برقرار، حکومت نے پی ٹی آئی کے لیے نئی شرط رکھ دی

07 دسمبر, 2025 09:30

حکومت نے پی ٹی آئی کے لیے نئی شرط رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کے امکان کو مسترد نہیں کرتی، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ پارٹی رہنما واضح کریں کہ وہ بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے بیانیے کی پیروی نہیں کر رہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا اگر اڈیالہ جیل کا رخ کریں گے تو انہیں وہیں سے واپس لوٹا دیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل کا رخ کرتی ہیں تو ان کی ممکنہ گرفتاری کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔اگر پی ٹی آئی قیادت یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ عمران خان کے بیانیے سے لاتعلقی اختیار کرتی ہے تو مذاکرات کی راہ نکل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی عطا تارڑ نے واضح کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اڈیالہ جیل کے باہر کسی شخص یا گروہ کو جمع ہونے دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔