بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

رواں برس حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

07 دسمبر, 2025 13:13

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام مطلوبہ ڈیٹا 12 دسمبر تک فراہم کریں۔

ذرائع کے مطابق حج ویزہ پراسیسنگ میں کسی بھی غلط تصویر یا تصدیق نہ ہونے کی صورت میں ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق غلط یا نامکمل دستاویزات کی وجہ سے نہ صرف ویزا میں تاخیر ہو سکتی ہے بلکہ ویزا منسوخ ہونے کا بھی امکان ہے۔

عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تصویر، پاسپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بروقت بینک کی متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دستاویزات یا تصاویر سعودی عرب کے معیار کے مطابق نہ ہوں تو بینک عملہ عازمین سے رابطہ کرے گا تاکہ فوری درستگی کی جا سکے۔

وزارت نے عازمین کو ہدایت دی ہے کہ بینک کے رابطے پر فوری طور پر درست دستاویز جمع کرائیں تاکہ حج ویزے میں کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔

ادھر سعودی عرب میں ایئرپورٹس ہولڈنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حج میں تقریباً 15 لاکھ عازمین کو ’بلا سامان‘ سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد خیرالدین نے بتایا کہ یہ اقدام سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق عازمین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔