بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بلوں میں بڑا ریلیف!

07 دسمبر, 2025 11:00

آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم کی توسیع سے متاثر ہونے والے 2,376 خاندانوں کے بجلی کے بقایا جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قدم حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت اٹھایا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے تقریباً 14 کروڑ روپے کے بقایا جات اب مکمل طور پر معاف ہو چکے ہیں، جس کی منظوری صدر آزاد کشمیر نے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے متاثرین کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی اور ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن ہوگی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے بھی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ باقی معاہدے کے مطالبات پر بھی جلد عملدرآمد ہونا چاہیے۔ یہ قدم منگلا ڈیم متاثرین کے لیے ایک بڑا ریلیف تصور کیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔