گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آ گئی

کیا اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں پاکستان لاسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی
اسلام آباد: حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، اب وہ مالکان جو اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائے بغیر استعمال کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ادارہ برائے تحفظ ماحولیات نے ہدایت دی ہے کہ تمام گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کا معائنہ پاک ای پی اے سے منظور شدہ لیبارٹریوں میں کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بغیر سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے لیے جرمانہ اور دیگر قانونی کارروائی نافذ ہوگی۔
ماحولیاتی ادارے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی اور اسموگ کے بڑے ذرائع میں شامل ہیں، اور عوامی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔
اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس قسم کی گاڑیوں کے مالکان پر سخت نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
ادارے نے واضح کیا کہ گاڑیوں سے دھواں نکلنے کا معیار مقررہ حد کے مطابق ہونا ضروری ہے، اور اس پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی سمیت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










