سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد مارے گئے

Security forces conduct operations in Balochistan, 41 terrorists killed
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کی، جس میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز وژن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رکھیں گی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










