منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

ای سی سی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیرِ غور

09 دسمبر, 2025 09:53

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہونے والا ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

حکومت نے اجلاس کے ایجنڈے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی تجاویز شامل کر دی ہیں۔ ان کے منظور ہونے کی صورت میں عام صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں سب سے اہم تجویز کے طور پر "آپشن ٹو” پیش کی گئی ہے، جس کے تحت او ایم سی کے مارجن میں فی لیٹر 1.63 روپے اور ڈیلرز کے مارجن میں فی لیٹر 1.79 روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے اثرات براہِ راست صارفین کی جیب پر پڑ سکتے ہیں اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔