ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا تاریخی فیصلہ

Great news for retired government employees
ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ کی رقم بلا تاخیر فراہم کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
سیل کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے کیا۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ اور 2025 میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ریٹائر ہونے والے ملازمین کو جی پی فنڈ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔ فاسٹ ٹریک سیل کے ذریعے ملازمین کے لیے نظام آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔
اکاؤنٹنٹ جنرل نعمانہ گل رخ نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک سیل سے ہر ملازم کا سالانہ ڈیٹا سسٹم میں خودکار طریقے سے اپڈیٹ کیا جائے گا۔ اس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنی فائل جمع کروا کر با آسانی جی پی فنڈ وصول کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملازم کو فنڈ کے حصول میں مشکلات پیش آئیں تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔ تقریب میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے معلوماتی شیٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










