ہنگور ڈے: پاک بحریہ کی بہادری اور قربانی کا یادگار دن

ہنگور ڈے: پاک بحریہ کی بہادری اور قربانی کا یادگار دن
پاک بحریہ آج 9 دسمبر کو یادگار دن "ہنگور ڈے” کے طور پر منا رہی ہے۔
یہ دن آبدوز ہنگور کی لازوال بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
9 دسمبر 1971 کو آبدوز ہنگور نے دشمن کے بحری جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچا کر بھارتی بحری غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہنگور کے عملے نے اس دن دلیری اور جانبازی کی ایک درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1971 میں بھی پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی ملک کی بحری سرحدوں پر یہ ایک مضبوط فصیل ہے، یہ دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع وطن کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ہنگور کی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں عنقریب پاک بحریہ میں شامل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اپنے شاندار ماضی کی طرح آج بھی ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی دستاویزی فلم "ہدف” جاری کی، جو آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد تسنیم کی وار ڈائری پر مبنی ہے۔
یہ فلم پاک بحریہ کے تمام سب میرینرز کی جرات، ایثار اور قربانی کی عظیم روایات کی حقیقی عکاس ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










