بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی

09 دسمبر, 2025 08:30

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، جبکہ 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔

دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت دو اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔